تحریک انصاف نے 18 کے بجائے 52 مقامات پر دھرنادیا

تحریک انصاف نے 18 کے بجائے 52 مقامات پر دھرنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرا ئم سیل ) تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں18مقامات کا اعلان کرنے کے بعد 52سے زائد مقامات پر دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مال روڈ ،جیل روڈ،ملتان روڈ ،فیروز پور روڈ ،شالیمار لنک روڈ،جی ٹی روڈ ،گلبرگ،ماڈل ٹاؤن،کینال روڈ،ریلوے اسٹیشن روڈاورشاہدرہ روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر کارکنوں نے زبردستی ٹریفک بند کروائی ۔گھروں سے ضروری کام ے لئے نکلنے والے افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کئی گھنٹوں تک ارد گرد کی سڑکوں اور گلی محلوں سے راستے تلاش کرتے رہے ۔مغل پورہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گزرنے والے رکشوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور ڈرائیوروں کو گریبا ن سے پکڑ کر کھینچتے رہے ۔کئی کارکنوں نے ٹائر جلانے کے بعدوہاں سے زبردستی گزرنے والے شہریوں کے منہ پر ٹائروں کی راکھ بھی مل دی۔کئی مقامات پر دھرنا دینے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر وہاں سے گزرنے والے افراد کو گالیاں بھی دیتے رہے جنہیں دیکھ کر بڑی عمر کے کارکن قہقہے لگاتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -