تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث شہر میں کھیلوں کے میدان ویران رہے

تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث شہر میں کھیلوں کے میدان ویران رہے

لاہور( رپورٹنگ ٹیم) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں دھرنوں کی وجہ سے شہر میں کھیلوں کے میدان بھی ویران رہے کھیلوں کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہی پورے لاہور شہر میں صرف پاکستان اے اور کینیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا گیا جس میں شائقین کی کم تعداد نے شرکت کی جسکی وجہ اس دھرنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور راستوں کا بند ہونا تھا اس حوالے سے سپورٹس کی تنظیموں نے کہا کہ ایسے دھرنے کسی بھی طرح سے ملک کے لئے اچھے ثابت نہیں ہوتے اس سے صرف نقصان ہوتا ہے چاہے کھیل کا شعبہ کیوں نہ ہوایسوسی ایشنوں کے سربراہا ن نے کہا کہ پہلے ہی ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہت کم ہیں ایسے میں ایسے احتجاجوں اور دھرنوں کی وجہ سے کھیلوں اور ان سے منسلک کھلاڑیوں کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ایسے وقت میں جب کینیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے دھرنے کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اس لئے اس سے اجتناب کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ اول