شاہدرہ ، 3بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

شاہدرہ ، 3بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 3بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے حالات کو مشکوک جانتے ہوئے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ لاجپت روڈ گلزار کالونی کا رہائشی محمد طاہر عرصہ دراز سے روز گار کے سلسلے میں بیرون ملک میں مقیم ہے ،اس کی 35سالہ بیوی نازیہ نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بناء پر چوہے مار گولیاں کھالیں ،حالت غیر ہونے پر اہل خانہ فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ دم توڑ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا تے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ، پولیس کے مطابق متوفیہ کے شوہر کو اطلاع کر دی گئی ہے جو پاکستان پہنچنے ہی والا ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹمار ٹم رپورٹ اور اس کے خاوند کے آنے پر ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی