پی ٹی آئی کارکنوں کی اشتعال انگیزی کے باعث میٹرو بس سروس معطل

پی ٹی آئی کارکنوں کی اشتعال انگیزی کے باعث میٹرو بس سروس معطل

لاہور( رپورٹنگ ٹیم)تحریک انصاف کے پلان تھری کے احتجاج کے موقع پر کارکنوں کی طرف سے میٹرو بس سروس کے روٹ کو بلاک کرنے اور پتھراﺅ کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کی پلان تھری کی ہڑتال کی کال کے باوجود میٹرو بس سروس چلانے کا اعلان کیا گیا تھا جسکے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری میٹرو بس سروس کے روٹ پر تعینات تھی ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے چونگی امر سدھو کے مقام پر میٹرو بس سروس کے روٹ کو بند کر دیا اور بعد ازاں وہاں آنے والے بس پر پتھراﺅ بھی کیا جسکے باعث ڈرائیور کو بیک گئیر لگا کر بس کو واپس لیجانا پڑا ۔ علاوہ ازیں دیگر دو مقامات پر بھی میٹرو بسوں پر پتھراﺅ کیا گیا جس سے بعض مسافرمعمولی زخمی بھی ہوئے ۔ میٹروبس سروس انتظامیہ نے نقص امن کے پیش نظر سروس کو معطل کر دیا ۔

مزید : صفحہ اول