ننکانہ:ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

ننکانہ:ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

 ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر/ نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم، ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ ، علاقہ میں خوف و ہراس ، اہل علاقہ نے ٹائر نذر آتش کر کے اور روکاوٹیں لگا کرمانگٹانوالہ بائی پاس چوک بلاک کر دیا پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12 نامعلوم مسلح ڈ اکو مدینہ ٹاؤن کے رائے طارق محمود کے گھر میں داخل ہو کر اسے باندھ کر50 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ رائے عبدالرزاق کے گھر سے 1لاکھ 30 ہزر روپے اور قیمتی سامان لو ٹ کر لے گئے شور سن کر اہل علاقہ جاگ اٹھے ڈاکوؤں اور شہریو ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہااہل علاقہ نے 15پر فون کیا توپولیس کئی گھنٹوں کی تاخیر سے موقع پر پہنچی اس دوران مذکورہ ڈاکو مانگٹانوالہ روڈ پر مقامی ٹرانسپورٹر رائے محمد اکرم کے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر 25تولے طلائی زیورات ، ایک کلاشنکوف ایک رپیٹر گن ، ایل سی ڈی او ر دیگرگھریلو سامان چھین کر فرار ہو گئے جس پر آج اہل علاقہ نے ٹائر نذر آتش کر کے اور روکاوٹیں کھڑی کر کے مانگٹانوالہ بائی پاس چوک بند کردیا اور پولس کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ڈی ایس پی سرکل ننکانہ صاحب مرزا عارف رشیدنے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید : علاقائی