حافظ آباد شہر میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں

حافظ آباد شہر میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم چورقیمتی موبائل فونز اور ھزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور گذشتہ رات حافظ آباد کے محلہ رحمن پورہ میں عرفان چاند کے گھر داخل ہوئے جہاں سے انھوں نے قیمتی موبائل فون اور 70 ھزار نقدی چرا لی ۔ بعد ازاں مذکورہ چو ر ذکاء اﷲ کے گھر داخل ہوئے اور یہاں سے انھوں نے 40ھزار مالیت کے دو موبائل فونز اور ھزاروں روپے نقدی چرا لی ۔اسی طرح چوروں کی یہ گینگ ایک اور گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر رفو چکر ہوگئی۔ جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد اور اسکے گردو نواح میں اسوقت چوری، ڈکتی اور راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں جنکے خلاف سماجی، مذھبی تنظیمو ں کے علاوہ تاجر کئی احتجاجی مظاہرے اور ھڑتالیں کرچکے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ بار بھی وکلاء کے گھروں میں ڈکیتیوں کے خلاف ھڑتال کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکی ہے لیکن پولیس ابھی تک ڈکیتی اور چوری کے ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

مزید : علاقائی