عمران خان کو چونگی امرسدھو ،ٹھوکر نیاز بیگ جانے سے روک دیا گیا

عمران خان کو چونگی امرسدھو ،ٹھوکر نیاز بیگ جانے سے روک دیا گیا

لاہور(آئی اےن پی) پولیس اور سکیورٹی اداروں نے چونگی امرسدھو پر تحریک انصاف اور (ن)لیگ کے کارکنوں میں ٹکراﺅ اور کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عمران خان کو فیروزپور روڈ پر جانے سے روک دیا ‘سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹھوکر نیاز بیگ بھی جانے کی اجازت نہ دی گئی جبکہ عمران خان نے پولیس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اپنا روٹ تبدیل کر دیا۔ سوموار کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک گلبرگ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے مختصر خطاب کے بعد فیروز پورروڈ پر چونگی امرسدھو کے علاقے میں موجود کارکنوں سے خطاب کےلئے روانہ ہونا تھا لیکن عین موقع پر پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے عمران خان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی جس پر عمران خان اور ان کے رفقاءنے پولیس آفیشلز کی درخواست پر اپنا روٹ تبدیل کرلیا ۔

مزید : صفحہ اول