گجرات:کرپشن کے الزام میں پٹواری برطرف

گجرات:کرپشن کے الزام میں پٹواری برطرف

 گجرات(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کرپشن کے الزام میں معطل پٹواری ملک شریف کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ مذکورہ پٹواری کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے 2012میں ایک شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جس کے خلاف فوجداری کاروائی کے ساتھ محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کیا گیا اور الزام ثابت ہونے پر اسے محکمہ سے فارغ کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے خبردار کیا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی ہو گی۔

مزید : علاقائی