لاہور میں دہشتگردی کی اطلاع پر داخلی اور خارجی راستوں پر سخت پہرا

لاہور میں دہشتگردی کی اطلاع پر داخلی اور خارجی راستوں پر سخت پہرا

لاہور (کرائم سیل) حساس اداروں کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، شدت پسندوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کو ملنے والی دھمکیوںکے پیش نظر پولیس نے شہر میں سکیورٹی ہا ئی الرٹ کر دی ،اعلیٰ سیاسی شخصیات ، وعسکری پولیس افسران کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی تاہم اس سلسلے میں پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پرسخت پہرہ لگا دیا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف فوجی اور پولیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے ساتھیوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو شہر میں بڑی دہشت گردی کرنے کی دھمکیا ں دیںجس کے بعد شہر کے اہم پوائنٹس کے علاوہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں بابو صابو انٹرچینج،راوی کا نیا اور پراناپل،چوہنگ،اور سگیاں پر سخت پہرہ لگا دیاآنے جانے والی گاڑیوں اور شہریوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔

مزید : صفحہ اول