تحریک انصاف کے احتجاج سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ ان کی اخلاقیات اور خاندانی تربیت کہاں گئی؟، مریم نواز کا ٹوئیٹر پیغام

تحریک انصاف کے احتجاج سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ ان کی اخلاقیات اور خاندانی تربیت ...

لاہور(اے این این) وزیر اعظم پاکستان میاںنواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین سے بدتمیزی کے واقعات سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ ان کی اخلاقیات اور خاندانی تربیت کہاں گئی ہے؟ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے نجی نیوز چینل کی صحافی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے بوتلیں پھینکے جانے کی شدید مذمت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے دو کم سن بچے جاں بحق ہو گئے جس پر ’نو عمران نو‘ کا نعرہ ہی لگایا جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ اول