گوجرانوالہ ؛منشیات فروشی و دیگر وارداتوں میں ملوث درجنوں ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ ؛منشیات فروشی و دیگر وارداتوں میں ملوث درجنوں ملزمان گرفتار

 گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سید دلاور عباس کے احکامات کی روشنی میں اورسٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی زیر نگرانی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اورقمار بازوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دورانSHOکھیالی انسپکٹر محمد عامر ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10منشیات فروشوں کے قبضہ سے 5.245کلو گرام چرس ،23لیٹر شراب،قماربازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزما ن گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 25,200روپے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے3عدد پسٹل 30بور ،ایک عدد رائفل 223بور ،ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد خنجر برآمد کیا ۔مزید برآں ڈکیتی و راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور ،رائفل 223بور ،کلاشنکوف معہ سینکڑوں گولیاں ،4عدد موٹر سائیکل ،ایک عدد مہران کار اور ایک عدد کیری ڈبہ برآمدکیا۔گرفتا ر ہونے والے منشیات فروشوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش علی رضا عرف چڑی شاہ،وقاص عرف کاکا،محمد احسا ن عرف ٹنڈا،محمد شفیق ساکنان نوشہرہ سانسی اورمحمد اشفاق سکنہ موڑ ایمن آباد شامل ہیں ۔ریجنل پولیس آ فیسرسید دلاور عباس نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹرملک محمد عامر اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹرز نواز سرور ،محمد شبیر ،شوکت علی ،محمد ارشد جاوید اختر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بلال احمد ،ظفراللہ ،شکراللہ، ہیڈ کنسٹیبل سلطان احمد اور کنسٹیبلان احمد فراز ،فیاض ،محمد یونس،منظور حسین اوررئیس احمد کو شاباش دی۔   دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں قیام امن کے لیے منشیات فروشوں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔

مزید : علاقائی