مسلم لیگ ن کے کچھ وزیر قربان ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

مسلم لیگ ن کے کچھ وزیر قربان ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

کراچی(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں عمران خان کو چار سیٹوں کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ نون لیگ کے کچھ وزیر قربان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان پیش گوئیاں کرنے میں خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا دھرنا زیادہ کام نہیں دکھا سکتا انہیں چار سیٹوں سے زیادہ ملنے والا نہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ کے کچھ وزرائ کی قربانی ہو سکتی ہے تاہم جنرل الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہونگے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی جگہ نہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے -

مزید : صفحہ اول