جی پی او چوک بند کرنے پر کارکنوں اور شہریوں میں تلخ کلامی چلتی رہی

جی پی او چوک بند کرنے پر کارکنوں اور شہریوں میں تلخ کلامی چلتی رہی

لاہور(نامہ نگار)انصاف لائرز فورم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے جی پی او چوک اور اس سے ملحق سڑکیں بند کرنے پر کارکن اور شہری سہ پہرتک آپس میں تلخ کلامی اور تکرار کرتے نظر آئے ، ڈی ایس پی انار کلی سرکل رانا محمود الحسن اور ایس ایچ او پرانی انار کلی نبی بخش بٹ شہریوں اور کارکنوں میں جھگڑے ختم کراتے رہے ۔10بجے کے بعد جب بعض شہری جی پی او چوک میں بینک روڈ سے لکشمی چوک کی طرف جانے کیلئے پہنچے تو شہریوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں راستہ بند کرنے پر تلخ کلامی اور معمولی جھگڑوںکے واقعات سہ پہر تک دیکھنے میں آئے، ڈی ایس پی انار کلی رانا محمود الحسن اور ایس ایچ او پرانی انارکلی نبی بخش بٹ موقع پر پہنچ کر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور شہریوں میں صلح صفائی کراتے رہے۔

مزید : صفحہ اول