قصور؛ دوران واردات اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک

قصور؛ دوران واردات اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک

 قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصورجواد قمر نے بتایا کہ چونیاں کے علاقہ بھیم کے کے قریب مسمی شوکت علی نامی شخص کے ساتھ واردات کرنے والے ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو محمد افضال میو سکنہ آہلو وال ہلاک ہوگیاجو کہ ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں قصور پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی پی اوقصور نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسمی شوکت علی ولد ظہور خاں قوم میو سکنہ چاہڑ کے نے مقدمہ درج کروایا کہ کسی کام کے سلسلہ میں گزشتہ روز بھیم کے سے تلونڈی جارہا تھا کہ راستہ میں دو کس نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور مجھ سے نقدی 5000روپے اور موبائل فون چھین لیا اسی دوران پیچھے سے مسمیان محمد اعظم اور محمد الیاس بسواری موٹرسائیکل آگئے تو تینوں نے ایک کس ڈاکو کو پکڑ لیا دوسرے ڈاکو نے سیدھی فائرنگ کر دی جو فائراس کے ساتھی ڈاکو کولگے جو زخمی ہوکر گر پڑا جبکہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی ڈاکو نے اپنا نام محمد افضال میو سکنہ آہلووال جبکہ بھاگ جانے والے ساتھی ڈاکو کانام ابرار ڈوگر سکنہ پرناواں روڈ بتلایا۔ 15کی کال پر مقامی پولیس موقعہ پر پہنچی اور زخمی ڈاکو کے قبضہ سے پسٹل ،مسروقہ رقم 5000روپے اور موبائل فون برآمد کر کے اس کو برائے علاج معالجہ سول ہسپتال چونیاں لیجایا جارہاتھا کہ راستہ میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی اوقصور نے مزید بتلایادونوں ڈاکو ضلع قصور ،ننکانہ اور لاہور پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید : علاقائی