سپریم کورٹ میں ملک بند کرنے کی کال کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں ملک بند کرنے کی کال کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کا 18دسمبر کا احتجاج رکوانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے تحریک انصاف کے 18دسمبر کے احتجاج کو چیلنج کیا گیا ۔درخواست میں عمران خان، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے احتجاج، جلسوں اور دھرنوں کی وجہ سے مزید نقصان ہو رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ملک بند کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ تمام سیاست دان احتجاج کو پارلیمنٹ تک محدود رکھیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ18دسمبر کا دھرنا رکوانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

مزید :

صفحہ اول -