عمران خان بند گلی میں پہنچ گئے،انکی سیاست ختم ہوجائےگی،زاہد خان

عمران خان بند گلی میں پہنچ گئے،انکی سیاست ختم ہوجائےگی،زاہد خان

لوئر دیر (اے این این)اے این پی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کامیاب ہو گئے تو جمہوریت ، ناکام ہوئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی ، ہنگو بم دھماکوں سے بچے مر رہے ہیں،صوبائی حکمران کنٹینر پرناچ گانے میں مصروف ہیں۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہنگو میں بم دھماکوں سے خواتین اوربچے مرررہے ہیں دوسری جانب تحریک انصاف کے لوگ صرف ناچ گانا اور رنگینیوں میں مصرو ف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے بند گلی میں پہنچ گئے۔ اگر عمران واپس آتے ہیں تو انکی سیاست ختم ہوجائےگی۔ زاہد خان نے کہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہاہے ۔

مزید : صفحہ اول