میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں کی بدتمیزی شرمناک ہے، عبدالغفور حیدری

میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں کی بدتمیزی شرمناک ہے، عبدالغفور حیدری

راولپنڈی(اے این این )جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کپتان نے مذاکرات کا فیصلہ ملکی معیشت کو ملنے والے بڑے نقصان کے بعد کیاہے پھر بھی ہم خیرمقدم کرتے ہیں دیر ایددرست آید ۔ وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے بلکہ ملکی معیشت برباد ہوکر رہ گئی ہے کئی ممالک کے سربراہان کے دورے نہ ھو سکے ، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عمران خان نے مختلف راہنماﺅں کی تضحیک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی جس سے سیاسی ماحول کشیدہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول میں جو حالات پی ٹی آئی نے پیدا کر دیئے ہیں اس کے مخفی اثرات مستقبل میں بھی نظر آئیں گے دھرنوں نے ایسے کلچر کو جنہم دیا ہے جسے معاشرے سے ختم کرنے کے لئے بڑی محنت کی ضرورت ہوگی ، میڈیا کے ساتھ جو بدسلوکی کی گئی وہ قابل مذمت ہے ۔انھوں نے کہا میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں کی بدتمیزی شرمناک ہے، مذاکرات پہلے ہی ہو سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی ھٹ دھرمی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان نظریاتی اختلافات ہیں وہ مغربی تہذیب لانا چاہتے ہیں اور ہم اسلام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں ، اسلام اس ملک کا مقدر ہے، جے یو آئی 19 دسمبر کو ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں ضلعی سطح پر احتجاجی مظاھرے کرے گی۔

مزید : صفحہ اول