شفیق آباد ؛بچوں کو گالیاں دینے پر دو گروپوں میں فائرنگ 23 افراد شدید زخمی

شفیق آباد ؛بچوں کو گالیاں دینے پر دو گروپوں میں فائرنگ 23 افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل) تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں بچو ں کو گا لی دینے پردو گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کے تبادلے میں 23افراد شدید زخمی ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے مالی پورہ امین پارک بند روڈ کے رہائشی سلطان خان اور امین خان کے بچے آپس میں لڑ رہے تھے کہ بچے کو سلطا ن جا ن کی جا نب سے محمد ونی کے بیٹے کو گا لی نکا لنے پر لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی جس کے دوران دونوں پارٹیوں سلطان جا ن اور ونی خان کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، گولیوں کی زد میں آکر 3راہگیروں لا لہ گل ، شیر خا ن ، رحمت وغیر ہ سمیت 23افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔پولیس نے زخمیوں کو ریسکیو1122کے ذریعے میو ہسپتال منتقل کیا جہاں سعید اللہ اور سلطان شاہ کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی