مانگا منڈی، کنٹینر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا ،2 بچے جاں بحق

مانگا منڈی، کنٹینر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا ،2 بچے جاں بحق

مانگا منڈی(ملک ممتاز حسین سے) مانگا منڈی میں کنٹینرنے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا2بچے جان بحق موٹر سائیکل چلانے والا محمد امجد زخمی موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد امجد قصور کے علاقہ کا رہائشی بتایا گیاہے اپنے دو بھتیجوں 4سالہ حمزہ اور 3سالہ سفیان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پھولنگر کی طرف جا رہا تھا کہ بائی پاس مدنیہ ہوٹل کے قریب کنٹینرنے سائیڈ مار دی جس نے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2بچے حمزہ اور سفیان موقع پرجان بحق ہو گئے اور ان کا چچا محمد امجد زخمی ہو گیا کنٹینرڈرائیور کو تھانہ مانگا منڈی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر جاکر گرفتار کرلیا اور کنٹینر قبضہ میں لے کر محمد امجد کے بیان پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور بچوں کی نعشیں ان کے ورثا کے حوالے کر دیں بچوں کی نعشیں دیکھ کر ان کے ماں باپ اور لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

مزید : علاقائی