ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قے میں چیمبر آ ف کا مر س کے ممبر ند یم بھٹی کی رہا ئش گا ہ کے با ہر سے پی ٹی آ ئی کے دھر نے کے شر کا ء بن کر سو زو کی لو ڈ ر چو ری کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تفصیلا ت کے مطا بق 642کا مر ان بلا ک علا مہ اقبا ل ٹا ؤ ن میں گھر کے با ہر سے سو زوکی لو رڈر نمبر ایل ای ایس 2642 کھڑا تھاکہ اس دوران کچھ نو جو ان دھر نا کے شر کا ء بن کر وہا ں سے گز رے اور گا ڑ ی چو ری کر کے لے گئے تا ہم پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔ سرور روڈ بنا رس روڈ کے رہا ئشی انتخاب کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر گھر سے 10لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- فیصل ٹاؤن این بلاک میں مرتضی کے گھر سے تین ڈاکو 8لاکھ ،شمالی چھاؤنی کے بلاک ایف میں ناصرکے گھرسے دو ڈاکو 6لاکھ ،شاہدرہ کے علاقہ رحمت کالونی میں اسلم کے گھرسے تین ڈاکوساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں گئیں جبکہ جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ظہیراور اس کی فیملی سے پر 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی زیورات ،فیصل ٹاؤن میں صغیر سے 2لاکھ 69ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے سلمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، جنوبی چھاؤنی میں اصغر سے 60ہزار ،باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے ساجد سے 30ہزار ،شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے فیصل سے 46ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے اقبال سے 80ہزار،ساندہ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے 50ہزار ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے وقار سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسی علاقہ میں ڈاکوؤں نے وقار سے 61ہزار اور جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مشتاق سے 16ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لیں۔ستو کتلہ میں سیف ،ٹاؤن شپ میں کامران کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاؤن میں عبد الماجد،کوٹ لکھپت میں نور جوہر ٹاؤن میں سرور،پرانی انارکلی میں زبیر ،باغبانپورہ میں جمیل ،اسلام پورہ میں وقاص ،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد ،وحد ت کالونی میں ذیشان ،مسلم ٹاؤن میں حسن ،ساندہ میں سلطان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی