تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے،زعیم قادری،دہشتگرد ہم نہیں مسلم لیگ (ن) ہے ،شیریں مزاری

تحریک انصاف دہشتگرد جماعت ہے،زعیم قادری،دہشتگرد ہم نہیں مسلم لیگ (ن) ہے ...

 لاہور(اے این این) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہاہے کہ تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ہے ،جلا ؤ گھیرا اور سڑکیں بلاک کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آچکا ہے ،عمران خان میں احساس جرم کی ذرا سی بھی رمق ہوتی تو وہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جاتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان قوم سے معافی مانگ کر اسمبلیوں میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق واپس جائیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ لاہور ایک پرامن شہر ہے، لاہور کے شہری تحریک انصاف کی ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے، عمران خان میں احساس جرم کی ذرا سی بھی رمق ہوتی تو وہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جاتا۔ عمران خان زبردستی دکانیں بند کراکے معاشی تشدد نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے شہر کے18 مقامات کی نشاندہی کی لیکن تحریک انصاف کے کارکن 40 مقامات پر احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ احتجاج کے دوران کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کی جائے گی۔ حکومت یہ سمجھی کہ شاید پہلی مرتبہ تحریک انصاف سچی بات کررہی ہے لیکن ایک مرتبہ پھر لاہور کے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے دھوکا کھانے پر حکومت عوام سے معذرت خواہ ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرامن جماعت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے اور ہم سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی طرح رویہ اختیار کرے گی لیکن انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے، عمران خان اس دہشتگرد تنظیم کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جلا گھیرا اور سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے، ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد کی مدد سے تمام دہشت گردوں اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے زعیم قادری کی جانب سے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں گلوبٹ، پومی بٹ، بلو بٹ سمیت دیگر غنڈے کس جماعت نے پالے ہوئے پی ٹی آئی نے کسی شہر میں زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں، شہریوں نے اپنی مرضی سے ہمارے احتجاج کے حق میں ہڑتال کی ۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ گلوبٹ، پومی بٹ، بلو بٹ سمیت دیگر غنڈے کس جماعت نے پالے ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن اپنے گلوں کو اکسا رہی ہے ، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔ تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہنا قابل مذمت ہے ۔ زعیم قادری اور پرویز رشید آج پھر فیصل آباد جیسا ماحول پیدا کر رہے ہیں ، لاہور میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مزید : صفحہ اول