تحرےک انصاف کے احتجاج کے باوجود سپریم کورٹ کے جج صاحبان لاہور رجسٹری پہنچے

تحرےک انصاف کے احتجاج کے باوجود سپریم کورٹ کے جج صاحبان لاہور رجسٹری پہنچے

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام صبح کے وقت جی پی او چوک سمیت مال روڈاور شہر کے اکثر مقامات پر پارٹی کے احتجاج اور رکاوٹوں کے باوجود سپریم کورٹ کے 5جج صاحبان رجسٹری پہنچے اور مقدمات کی سماعت کی ۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس ناصر الملک نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے 2 خصوصی بنچ تشکیل دیئے تھے، رواں ہفتے کے پہلے دن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور بند کرنے کی کال دی تھی جس کی پیروی میں انصاف لائرز فورم نے صبح سویرے ہی جی پی چوک ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا جبکہ پارٹی کے دیگر کارکنوں نے مال روڈ کے اکثر مقامات بند کئے رکھے ،مال روڈ سمیت رجسٹری کو آنے والی دیگر سڑکوں پر احتجاج اور رکاوٹوں کے باوجود سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار، مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری، مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمان ، مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید رجسٹری پہنچے ، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کے بعض جج صاحبان مال روڈ کے علاوہ دیگر راستوں کے ذریعے ساڑھے 9:00 بجے سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے اور مقدمات کی سماعت کی۔

مزید : صفحہ اول