ہسپتال ،تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر کھلے رہے ،حاضری کم رہی ،آﺅٹ ڈو رز میں ” ہو“کا عالم

ہسپتال ،تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر کھلے رہے ،حاضری کم رہی ،آﺅٹ ڈو رز میں ” ...

لاہور(رپورٹنگ ٹیم )صوبائی دارلحکومت میں تحریک انصاف کی لاہور بند کرنے کی کال کے باعث ہسپتال تعلیمی ادارے سرکاری و نجی دفاتر کھلے رہے تاہم حاضری معمول سے انتہائی کم رہی ۔ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈو ر میں ” ہو“کا عالم رہا۔ایمرجنسی وارڈوں میں بھی مریضوں کا رش نہ ہونے کے برابر رہا جبکہ آپریشن تھیٹروں میں مریضوں کی فہرستیں مکمل نہ ہوسکیں ۔دوسری طرف تعلیمی ادارے کھلے رہے مگر طلبہ کی تعداد انتہائی کم رہی ۔ریلوے،پی آئی اے، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری کم رہی ۔سائل دفاتر میں نہ پہنچ سکے ۔

مزید : صفحہ اول