میاں اسلم اقبال نے ہال روڈ زبردستی دکانیں بند کروائیں، پرویز ملک

میاں اسلم اقبال نے ہال روڈ زبردستی دکانیں بند کروائیں، پرویز ملک

لاہور( رپورٹنگ ٹیم)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی قیادت کی ہدایت پر کسی بھی تصادم سے بچنے کےلئے لیگی کارکنوں کو سلائے رکھا لیکن پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے ہال روڈ پر جاکر زبردستی دکانیں بند کروائیں اور شاہ عالم مارکیٹ میں بھی ایسا ہی کیا گیا اس کے باوجود شہر میں 95فیصد کاروبار کھلا رہا جس کی وجہ سے عمران خان کی کال ناکام ہو گئی۔ ٹاﺅن ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے تاجروں کو ہراساں کیا گیا جسکی وجہ سے انہوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ اسی طرح راستے بند ہونے کی وجہ سے راہگیربھی پی ٹی آئی والوں سے الجھے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی مقام لیگی کارکن باہر نہیں نکلے کیوں کہ قیادت کے حکم پر ہم نے تصادم کی راہ نہیں اپنائی اور لیگی کارکنوں کو سلائے رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں عمران خان کی کال کی ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ لاہور مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ۔

مزید : صفحہ اول