پی ٹی آئی کے احتجاج میں متاثرہ افراد کی شکایات پر کارکنوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے احتجاج میں متاثرہ افراد کی شکایات پر کارکنوں کیخلاف کاروائی کا ...

 لا ہور (کرا ئم سیل )پی ٹی آئی کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے دوران کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے دکانداروں کو دھمکیاں اور تجارتی مرکز زبردستی بند کروانے ،ڈنڈے سوٹے اور اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے و دیگر الزامات کے سلسلہ میں متعدد شہریوں اور تاجروں نے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اندارج کیلئے مختلف تھانوں بھاٹی گیٹ ،پرانی انار کلی ،لٹن روڈ ،جوہرٹاؤن ،شاہدرہ سرکل ،سمن آباد ،ملت پارک ، قلعہ گوجر سنگھ ڈیفنس میں درخواستیں دیدی ہیں تاہم اس سلسلہ میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے موصول ہونے والی درخواستوں کے بارے میں متعلقہ ایس پیز کو آگاہ کردیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ اندارج کے سلسلہ میں حتمی فیصلہ اعلی افسران کریں گے جس کے بعد ہی مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں نے بھی قانونی چارہ گوئی کیلئے اپنے اپنے میڈیکل بھی کروالئے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول