اقبال ٹاؤن, نا جائز گیٹ ہٹانے کی کوشش پر مسلح افراد کا میاؓں بیوی پر تشدد جان سے مارنے کی دھمکیاں

اقبال ٹاؤن, نا جائز گیٹ ہٹانے کی کوشش پر مسلح افراد کا میاؓں بیوی پر تشدد جان ...
 اقبال ٹاؤن, نا جائز گیٹ ہٹانے کی کوشش پر مسلح افراد کا میاؓں بیوی پر تشدد جان سے مارنے کی دھمکیاں

  

لاہور(کرائم سیل) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں نا جائز گیٹ کو ہٹانے کی کوشش پر مسلح افراد کا میاں بیوی پرتشدد،جان سے مارنے کی دھمکی،تحر یک انصا ف کے جلسے کے باعث متعدد با ر 15پر کا ل کر نے کے با عث پو لیس نہ پہنچ سکی ۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ زینت بلاک کی رہائشی زریں گل مقامی سکو ل میں ٹیچر ہے ۔ متا ثر ہ خا تو ن کے مطا بق گزشتہ روز ویلڈر کو بلاکر گھر کے سامنے لگے ناجائز گیٹ کو ہٹانے لگے تواس دوران محلہ دار خواجہ نوید،امجداور مشتا ق عر ف پو ما اور دیگر مسلح افراد نے مل کر گالی گلوچ کی اورپھر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران جب زریں گل نے اپنے شوہر حمودالرحمن کو فون کر کے بلایا تو ملزمان نے اس کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی ۔متا ثر ہ خا تو ن کے مطا بق پو لیس کو متعد د با ر کا ل کی لیکن پی ٹی آ ئی کے جلسے کی وجہ سے پو لیس موقع پر نہ پہنچی ، بعدازا ں تھا نہ اقبا ل ٹا ؤ ن پہنچ کر مقد مہ کی درخوا ست دی ۔ زریں گل نے روز نامہ ’’ پاکستان‘‘ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اس سے قبل بھی محلہ میں لوگوں سے زیادتی کرتے رہتے ہیں اور عادی ملزم ہیں۔ اس گیٹ کی وجہ سے محلہ داروں کو آنے جانے کے لیے بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ملزمان امجد،نوید اور جمشید پو ما نے مجھے اور میر ے شو ہر کو تشدد کا نشانہ اور جا ن سے ما ر د ینے کی د ھمکیا ں دیں۔ اعلی ٰ پو لیس حکا م سے اپیل ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی غنڈے کو کسی عورت پر ہاتھ اٹھانے کی جرات نہ ہو ا۔

مزید : علاقائی