ماتحت عدالتوں میں سائلین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

ماتحت عدالتوں میں سائلین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی

لاہور(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور کو بند کرنے کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں سائلین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی،عدالتوں میں زیرسماعت بارہ ہزار سے زاہد کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔پی ٹی آئی کی طرف سے ہڑتال کی کال پر سیشن کورٹ، سول کورٹ کینٹ اور ماڈل ٹاو¿ن جانے والے راستوں کو پی ٹی آئی کے ورکروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بلاک کردیئے جس کی وجہ سے سائلین اپنے کیسوں کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہ ہوسکے۔ سائلین کے عدالتوں میں نہ آنے پر ان کے وکلا ءاور منشی حضرات نے عدالت میں پیش ہو کر اگلی تاریخیں لے لیں۔ سائلین کے عدالتوں میں نہ آنے کی وجہ سے عدالتوں میں چھٹی کا سماں رہااور وکلا بھی عدالتوں سے جلدی چلے گئے۔

مزید : صفحہ اول