خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پشاورہائی کورٹ میں چیلنج

خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پشاورہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور(اے این این ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔پیرکوصوبے کی پانچ سیاسی پارٹیوں نے ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ پانچ رکنی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی، اے این پی کے جعفرشاہ، مسلم لیگ (ن) کے شیراز خان، قومی وطن پارٹی کے سلطان محمد اور جے یو آئی(ف)کے محمد ریاض شامل ہیں۔درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے غیر متعلقہ افراد کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں جن میں وزیراعلی کے داماد عمران خٹک، اعظم سواتی اور مرید کاظم شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول