جوڈیشل کمیشن کی راہ میں رکاوٹ اور حیلے بہانوں سے فرار کی کوشش کی گئی تو پھر پلان ” ڈی “ پر عمل ہوگا، شاہ محمود

جوڈیشل کمیشن کی راہ میں رکاوٹ اور حیلے بہانوں سے فرار کی کوشش کی گئی تو پھر ...

لاہور( رپورٹنگ ٹیم)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہڑتال کے نتائج کے بعد پلان ” سی “ کامیاب ہو گیا ، حکومت سے آج ہونےوالی نشست میں اس کا رویہ دیکھیں گے اگر جوڈیشل کمیشن کی راہ میں رکاوٹ اور حیلے بہانوں سے فرار کی کوشش کی گئی تو پھر پلان ” ڈی “ پر عمل ہوگا،لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عمران خان کی سوچ کے ساتھ اور تبدیلی کےلئے تیار ہیں اور انہوں نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے کمرکس لی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کاروبار بند کرانے کے لئے کوئی زور زبردستی نہیں کی بلکہ مکمل طو رپر پر امن رہے تاہم حکومت کے لوگوںنے بعض مقامات پر ماحول خراب کرنے کی ضرور کوشش کی ہے ۔

مزید : صفحہ اول