جوڈیشل کمیشن بن بھی گیا تو اگلا سال الیکشن کا ہو گا،شیخ رشید

جوڈیشل کمیشن بن بھی گیا تو اگلا سال الیکشن کا ہو گا،شیخ رشید

لاہور( رپورٹنگ ٹیم)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دھاندلی کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے میں یقین سے کہتا ہوں اگر جوڈیشل کمیشن بن بھی گیا تو اگلا سال الیکشن کا سال ہو گا حکومت کی چار شخصیات خصوصاً رانا ثنا اللہ خاں نے عمران خان کے پلان ’’ سی ‘‘ پر کام کیا تاہم رانا ثنا اللہ کے خصوصی شکر گزار ہیں اگر وہ لاہور آ جاتے تو حکومت کا کام جلدی ہو جاتا۔ لاہور کے اولڈ ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہڑتال سے ثابت ہو گیا کہ لاہور لیلن گراؤنڈ ہے ، (ن) لیگ کو سول انتظامیہ اور پولیس کے استعمال کے باوجود شکست ہوئی ہے اور وہ زبردستی دکانیں اور سکول کھلوانے میں ناکام رہے ،پنجاب سیکرٹریٹ خالی رہا ،میٹروس بس سروس کو زبردستی چلانے کی کوشش میں بھی حکومت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید ناشتے اور حلوہ پوری کی بات کر رہے ہیں ۔ ہم نے کرفیو کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ہڑتال کی کال دی تھی۔

مزید : صفحہ اول