پاکستان اور ایران کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
تہران( اے این این) پاکستان اور ایران نے اپنے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نمایاں وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات ایران کے صوبہ سیستان کے گورنر جنرل علی اوست ہاشیمی نے دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد زاہدان پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوﺅں پربات چیت کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں چین کے تعاون سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔