احتجاج کی کوریج کرنیوالی جیو ٹیم پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے

احتجاج کی کوریج کرنیوالی جیو ٹیم پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے

 لاہو(کرا ئم سیل ، ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیر مین عمرا ن خا ن کی جا نب سے لا ہور بند کر نے کی کا ل پر گز شتہ روز احتجاج کی کوریج کرنے والی نجی ٹی وی کی ٹیم پر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملے کئے۔ اینکر پرسن ثنا ء مرزا، امین حفیظ، سہیل وڑائچ، جواد ملک،احمد فرازسے بد تمیزی کی اور ا ن پر پتھر، بوتل اور غلیل سے کنچے مارے گئے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سینئر اینکر پرسن ثناء مرز ااور نجی ٹی وی کے عملے پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خاتون صحافی سمیت دیگرصحافیوں پرتشدد کرنیوالوں کی شناخت کی جائے ۔ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ آزادی صحافت کی پاسداری حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم نے تشدد کرنیوالے عناصرکیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔صو با ئی دا را لحکو مت میں تحریک انصاف کے احتجا ج کے دورا ن کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں پر حملے کیے۔اینکر پرسن ثنا مرزا، سہیل وڑائچ ، رپورٹر احمد فراز اسے بد تمیزی کی گئی،پتھر اور بوتلیں پھینکیں گئیں جبکہ امین حفیظ کو غلیل سے کنچے مار کر زخمی کردیا گیا۔امد د ی ٹیمو ں نے زخمی صحا فی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد فا ر غ کردیا گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے نجی ٹی وی کے صحا فیوں کے سا تھ ہلڑ بازی کی،جبکہ لائیو ٹرانسمیشن کے موقع پر اینکر پرسن، ثنا مرزا جو صحافتی فرائض سرانجام دے رہی تھی کہ اسی دورا ن کارکنان نے ان پر بوتلیں پھینکیں اور بدتمیزی کی ، خاتون اینکر اس موقع پر روپڑیں،سہیل ورائچ، کو بھی نارواسلوک کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں اور پرامن شہریوں پر غنڈہ گردی کی انتہا کر دی۔ ڈاکٹر سید آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ہڑتال میں ناکامی کا غصہ صحافیوں اور لاہور کے پرامن شہریوں پر نکالا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں جبکہ پی ایف یو جے اور پی یو جے نے واقعے کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب تک ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا آغاز نہیں کریں گے احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید : صفحہ اول