ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تعینات، فروری میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب تعینات، فروری میں ذمہ ...

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات کردیا۔ ملیحہ لودھی کے تقرر کے اقدامات صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ملیحہ لودھی کے تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نئی مندوب فروری2015ءمیں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ملیحہ لودھی نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے تعلیم حاصل کی اور وہ انسٹیٹیوٹ آف پولیٹکس ہاورڈ یونیورسٹی میں فیلو رہی ہیں ۔ وہ سینٹ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک افیئرز کی ایڈوائزری کونسل کی رکن ہیں۔ انہوں نے ملک کے ایک نمایاں انگریزی روزنامے بطور مدیر خدمات بھی سرانجام دیں۔ واضح رہے کہ اس وقت اقوام متحدہ میں مسعود خان پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول