جی پی او چوک پر موٹر سائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر گیا

جی پی او چوک پر موٹر سائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر گیا
 جی پی او چوک پر موٹر سائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لا ہور (کرا ئم سیل )تحریک انصاف کا احتجاج جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزرگیا اور راستہ روکے کارکنان موٹرسائیکل سوار کو دیکھتے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنان نے کرسیاں لگا کر سڑک بند کررکھی تھی اور جگہ خالی بچنے پر ایک کارکن سڑک پر ہی لیٹ گیا،کئی موٹرسائیکل سواروں کو روک لیاگیااور تکرار کے بعد اکثر واپسی کا راستہ پکڑنے پر مجبور ہوگئے لیکن ایک شخص نے تھوڑی پیچھے ہٹ کر دوبارہ موٹرسائیکل بھگادی اور سڑک پر لیٹے کارکن کی ٹانگوں سے گزر کر چلاگیا۔ موٹرسائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی اور پرانے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی تھی ۔

مزید : علاقائی