رائے ونڈ، نامعلوم افراد نے نادرا آفس میں بٹ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر کو زخمی کر دیا

رائے ونڈ، نامعلوم افراد نے نادرا آفس میں بٹ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر کو زخمی کر ...
رائے ونڈ، نامعلوم افراد نے نادرا آفس میں بٹ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر کو زخمی کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہور (کرائم سیل ) رائے ونڈ کے علاقہ میں نادرا آفس میں نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی،ڈپٹی ڈائریکٹرزخمی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رائے ونڈ میں دکانیں، بازار، تعلیمی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلے رہے اور کاروبار زندگی رواں دواں رہا۔ کسی جگہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کا اثر دکھائی نہیں دیا تاہم نادرا آفس میں نامعلوم افراد نے داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی اور بعض ا فرا د نے پستول کے بٹ مار کر ڈپٹی ڈائریکٹر آغا علی رضا کو زخمی کر دیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ آغا علی رضا کو فوری طور پرہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ نادرا ملازمین نے بطور احتجاج کام بند کر کے دفتر کو تالے لگا دیئے۔بتایاگیاہے کہ نادرا آفس میں گھسنے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں نے دفتر کے باہرٹائرجلاکرآگ لگائی تھی۔

مزید : علاقائی