گلشن راوی ، نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

گلشن راوی ، نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر ...
 گلشن راوی ، نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کر ا ئم سیل )گلشن راوی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 50سالہ شخص کو سینے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، پو لیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے جمع کر واتے ہو ئے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب سی بلاک مین بلیوارڈ پر 50سالہ ایڈووکیٹ زاہد سلیم نے گھر کے سا تھ ہی فارمیسی کی دکان بنا رکھی تھی،گز شتہ روز نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروادی اور مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔مقتول زاہد کی بیوی یاسمین کے مطابق اس کے تینوں بیٹے ارسلان ، زاہد اور سفیان جبکہ دو سیکیورٹی گارڈز بھی گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم ملزما ن نے فا ئرنگ کر دی جس کے با عث زاہد سلیم موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کے ملزما ن تین بیٹوں اور دو گارڈز کی موجودگی کے باوجود گھر کے اندر بیڈ روم تک کیسے پہنچا اور جائے وقوعہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ فیملی قاتل کو جانتی ہے لیکن مقتول کی بیوی یاسمین نے کہا وہ قاتل کے بارے میں نہیں جانتے ، پولیس نے مزید بتایا کہ معاملہ مشکوک ہے ، مقتول کا اپنے رشتہ داروں سے جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا اور اصل حقائق تمام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد سامنے آئیں گئے۔

مزید : علاقائی