عالیہ بھٹ بھارتی کپتان دھونی کی ’فلمی ‘ دلہنیاہوں گی

عالیہ بھٹ بھارتی کپتان دھونی کی ’فلمی ‘ دلہنیاہوں گی
عالیہ بھٹ بھارتی کپتان دھونی کی ’فلمی ‘ دلہنیاہوں گی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی خوبرواداکارہ عالیہ بھٹ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کی جوڑی کیسی لگے گی ؟ لیکن یہ جوڑی حقیقی نہیں بلکہ دھونی پر بننے والی فلم میں مشہور فلمساز مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی کپتان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کا کردار اداکریں گی ۔

ذرائع کے مطابق دھونی کی بائیو پک میں ایم ایس دھونی کا کردار نبھانے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو اپنی ہیروئن مل گئی ہے اور وہ نئی ابھرتی اداکارہ اور سال 2014ءمیں کامیاب ترین فلمیں دینے والی عالیہ بھٹ ہیں۔ اس سلسلے میں عالیہ بھٹ کی ڈائریکٹر نیرج پانڈے سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں اداکارہ کو فلم میں ان کے کردار ساکشی کے لیے مضمون دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا کردار نبھانے کے لیے بہت سے اے لسٹ اداکاروں کوبھی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید : تفریح