لاہور سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کا راج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے پشاور تک دھند نے موٹروے پر ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ حد نگاہ 10 سے 30میٹر اور کہیں صفر تک رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 1 پر پشاورسےصوابی تک شدیددھندہے اور حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی جبکہ ایم 2 لاہور سے اسلام آباد تک حد نگاہ 10 سے 30 میٹر ہے اور اسلام آباد سے چکری، شیخوپورہ سے لاہور اور بھیرہ سے شیخوپورہ پر شدید دھند ہے۔ آئی جی موٹروے نے شہری سے ہدایت کی ہے کہ و ہ سفر کے لئے موٹروے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔
دوسری جانب موٹروے ایم 3 پر حد نگاہ صفر رہ گئی جس کے بعد اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کا راج ہے۔