وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نیپرا پر ” بجلیاں “گرا گیا

وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نیپرا پر ” بجلیاں “گرا گیا
وزیر اعظم کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نیپرا پر ” بجلیاں “گرا گیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تو لوگ خوش ہوئے لیکن نیپرا پریشان ہے۔نیپراحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے قبل نیپرا سے مشاورت نہیں کی گئی۔

یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

نیپرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دو روپے بتیس پیسے کمی کا اعلان کس مد میں کیا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور اس اعلان سے پہلے حکومت نے نیپرا سے مشاورت نہیں کی۔طریقہ کار کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، بجلی کی پیداواری لاگت اور فیول مکس کی تفصیلات کے ساتھ قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست دیتی ہے ، جو کہ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ وزارت پانی وبجلی حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں دس سے بارہ دن لگ سکتے ہیں۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : اسلام آباد