عمران خا ن کی وزیراعلیٰ کے پی کے کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خا ن کی وزیراعلیٰ کے پی کے کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت
عمران خا ن کی وزیراعلیٰ کے پی کے کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کو فوری طور پر وارسک سکول کے زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خا نے نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابط کر کے جائے وقوعہ پر پہنچنے اور تمام تر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔

پشاور کے سکول میں حملہ ،خاتون ٹیچر اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 18بچے شہید،اساتذہ سمیت کئی زخمی، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

انہوں نے سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ہلاکت پر سخت مذمت اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کو اعلیٰ طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تما م ڈاکٹروں کو طلب کیا جائے۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

 

مزید : قومی /اہم خبریں