دیہاڑی دار مزدوروں کی ایک دن کی روزی دھرنوں کی نذر ہوگئی

دیہاڑی دار مزدوروں کی ایک دن کی روزی دھرنوں کی نذر ہوگئی
دیہاڑی دار مزدوروں کی ایک دن کی روزی دھرنوں کی نذر ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گزشتہ روز دیہاڑی دار مزدوروں کی ایک دن کی روزی تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کی نزر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عام دنوں میں چوک یتیم خانہ، تین نمبر سٹاپ علامہ اقبال ٹاﺅن، مغل پورہ، باغبان پورہ، ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، لاہور ہوٹل، بھاٹی چوک، منی مارکیٹ، ٹاﺅن شپ، ٹھکر نیاز بیگ، بتی چوک و دیگر مقامات پر ہزاروں دیہاڑی دار مزدور روزگار کمانے کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز ان مقامات پر مزدوروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے زیادہ تر مزدور گھروں میں ہی رہے اور جو کام کی تلاش میں آئے انہیں بھی مایوس ہی لوٹنا پڑا۔

تحریک انصاف کا احتجاج لاہور، کئی شاہراہیں اور بڑے چوک بند، دفاتر اور سکولوں میں آنے جانیوالوں کو مشکلات

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

لاہور -