”فیس بک“ نے ایک خاتون کی جان لے لی

”فیس بک“ نے ایک خاتون کی جان لے لی
”فیس بک“ نے ایک خاتون کی جان لے لی

  

کوریلینا (ویب ڈیسک)امریکی خاتون کی قسمت کی ستم ظریفی تھی کہ جونہی اپنے دوستوں کوفیس بک پر تصویر اپ لوڈ کرکے اطلاع دی کہ وہ بہت خوش ہے اور زندگی کا مزہ لے رہی ہے اسی وقت خاتون کو موت نے آغوش میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ کورٹنی سنیفرڈ کے دوست حیران رہ گئے کہ جس وقت کورٹنی نے فیس بک پر اپنی تصویر لوڈ کرکے یہ بتایا کہ وہ ایک گیت سن کر انتہائی مسرور ہورہی ہے بالکل اسی وقت پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک کار حادثہ میں کورٹنی ہلاک ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورٹنی اپنے دفتر جارہی تھی اور راستے میں انہوں نے فیس بک پر اپنی تصویریں لوڈ کی اور عین اسی وقت ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور گاڑی میںشعلے بھڑک اٹھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جن سے ثابت ہوسکے کہ کورٹنی نے شراب پی تھی یا کوئی نشہ آور چیز کھائی تھی اور نہ ہی وہ حد رفتار سے تجاوز کرگئی تھی۔

بچوں کو کیسے خودکش بمبار بنایاجاتاہے ، بی بی سی نے بتادیا

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس