سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان
سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 7 جنوری سے متحدہ امرات میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 16 قومی ٹیم کی قیادت ثنا میر کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ نین عبادی، بسمٰہ معروف، ندا رشید، جویریہ ودود، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال، سدرہ نواز، یوسف، کائنات امتیاز، ناہیدہ بی بی، ارم جاوید، ناہیدہ بی بی اور نائیلہ نذیر شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، سدرہ امین اور ربیعہ شاہ کو رکھا گیا ہے۔ 4 رکنی ٹیم مینجمنٹ میں عائشہ اشرت منیجر، محتشم رشید کوچ، ابرار احمد ٹرینر اور قزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل شامل ہیں۔ قومی خواتین ٹیم امارات میں ہونے والی ہوم سیریز میں سری لنکن ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق ٹیم سیریز میں حصہ لینے کے لئے 7جنوری کو روانہ ہوگی جبکہ پہلا ایک وزہ میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کاپاکستان کیساتھ ”سوتیلاپن “سامنے آگیا

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : کھیل