میرا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی تنہارہ گئیں

میرا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی تنہارہ گئیں
میرا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی تنہارہ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) غیر سنجیدہ رویہ کے باعث اداکارہ میرا اکیلی رہ گئیںہیں۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال منصوبے کے تمام ملازمین نے میرا کو الوداع کہہ دیاہے جس کے بعد ملازمین چھوڑنے پر میرا سخت ڈپریشن میں آگئیں۔ اداکارہ میرا جو کہ ان دنوں شفقت ٹرسٹ ہسپتال کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث تمام ملازمین نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور وہ دفتر چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

سعودی عرب میں ایک شام گزارنے کے لیے سعودی شہزادے کی امریکی فحش اداکارہ کو ناقابل یقین پیشکش

ملازمین کے چھوڑنے پر میرا سخت ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر ہوگیا۔ انہوں نے نیشنل ہائی ہسپتال سے اپنا چیک اپ کروایا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میرا نے کہا کہ وہ ہر حال میں ہسپتال کا پراجیکٹ مکمل کریگی اور آئندہ سال کے پہلے ماہ میں اس کا افتتاح کریگی۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : تفریح