وزیراعظم نواز شریف ہنگامی دورے پر پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ہدایت

وزیراعظم نواز شریف ہنگامی دورے پر پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ...
وزیراعظم نواز شریف ہنگامی دورے پر پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف ہنگامی دورے پر   پشاور   روانہ ہو گئے ہیں اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔پشاور میں سکول پر دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ شہید ہونیوالے اُن کے بچوں کی طرح ہیں ، ایسے حالات میں اسلام آباد میں رکنا مناسب نہیں ،  وہ خود پشاور جا کر آپریشن کی نگرانی کریں گے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی  کہ دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

وزیراعظم نے  کہا کہ بچوں کی شہادتیں ملک کا  اور اُن کا ذاتی نقصا ن ہے اور سانحہ پشاور پر اس وقت پوری قوم سوگ کے عالم میں ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر لیڈنگ ویڈنگ ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور وزیراعظم ہائوس کے ذرائع کے مطابق نواز شریف گورنرہائوس میں جائیں گے جہاں سیکیورٹی معاملات پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں