سانحہ پشاور، حکومت اورتحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات ملتوی

سانحہ پشاور، حکومت اورتحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات ملتوی
سانحہ پشاور، حکومت اورتحریک انصاف کے آج ہونیوالے مذاکرات ملتوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے وارسک روڈ پر واقع سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں ۔ مذاکرات موخر کرنے کا اعلان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ وہ پشاور میں ہونیوالی دہشتگردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومتی ٹیم سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں آج ہونیوالی ملاقات کو منسوخ کیاجائے ، تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخواہ کے لیے روانہ ہورہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت روانہ ہورہی ہے ، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کابینہ اراکین سمیت موقع پر یاہسپتالوں میں موجود ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف پشاور روانہ ،وزیرداخلہ کوبھی پہنچنے کی ہدایت

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : قومی