سیاسی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کی مذمت ، معاملات خوش اسلوبی سے سلجھائے جائیں: مجیب الرحمان شامی

سیاسی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کی مذمت ، معاملات خوش اسلوبی سے سلجھائے ...
سیاسی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کی مذمت ، معاملات خوش اسلوبی سے سلجھائے جائیں: مجیب الرحمان شامی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز( سی پی این ای)کے صدر مجیب الرحمان شامی نے تحریک انصاف کی ریلی میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست موزوں نہیں ، تمام صحافتی تنظیموں کو  متحد ہو کر سیاسی جماعتوں سے مل کر معاملہ سلجھاناچاہیے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے ٹوئیٹس میں مجیب الرحمان شامی نے پیر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو تمام میڈیا کارکنان کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ اُنہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ سیاسی تقاریب کی کوریج کے دوران صحافیوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

مجیب الرحمان شامی کاکہناتھاکہ لاہور پریس کلب کے اراکین کی طرف سے عمران خان کیخلاف مقدمے کی درخواست موزوں نہیں ، معاملہ خوش اسلوبی سے سلجھایا جائے ، تمام صحافتی تنظیمیں اکٹھی ہوں اور فیلڈ میں کام کے دوران صحافیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔

مزید : لاہور