آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ مختصر ، پشاور روانہ

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ مختصر ، پشاور روانہ
آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ مختصر ، پشاور روانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ پشاور کی وجہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنادورہ کوئٹہ مختصرکردیاہے اور وہ پشاورکیلئے روانہ ہورہے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ،سکول کے تین بلاکس کلیئرکرالیے گئے ہیں ،کورکمانڈر نے آپریشن کا فضائی جائزہ بھی لیا جبکہ کچھ ہی دیر میں آرمی چیف کوئٹہ سے براہ راست پشاور پہنچ رہے ہیں ۔

یادرہے کہ آرمی چیف پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے سلسلے میں کوئٹہ میں موجود تھے لیکن پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے جنرل راحیل شریف نے اپنادورہ مختصر کرکے پشاور پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : قومی