وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی حکومتوں اور متحدہ قومی موومنٹ کا سانحہ پشاور پرتین روزہ سوگ کا اعلان

وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی حکومتوں اور متحدہ قومی موومنٹ کا سانحہ پشاور ...
وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی حکومتوں اور متحدہ قومی موومنٹ کا سانحہ پشاور پرتین روزہ سوگ کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی  حکومت  اور متحدہ قومی موومنٹ  نے سانحہ پشاور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی حکومتوں اور متحدہ قومی مومنٹ نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے ۔

پشاور کے سکول میں حملہ ،خاتون ٹیچر اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 84بچے شہید،اساتذہ سمیت کئی زخمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ پشاور پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں موجود کارکنا ن جلد از جلد ہسپتا ل پہنچیں او ر خون کے عطیات دیں تا کہ زخمیوں کی جانیں ضائع نہ ہوں ۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں