عمران خان کا سانحہ پشاور کے نظرپیش ملک گیر احتجاج ملتو ی کرنے کا اعلان

عمران خان کا سانحہ پشاور کے نظرپیش ملک گیر احتجاج ملتو ی کرنے کا اعلان
 عمران خان کا سانحہ پشاور کے نظرپیش ملک گیر احتجاج ملتو ی کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے  18دسمبر کو ملک گیر احتجاج کو ملتوی کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔بنی گالہ سے پشاور روانگی سے قبل عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے پیش نظر تحریک انصاف نے مشاورت سے فیصلہ کرکے ملک گیر احتجاج کو ملتوی کر دیا ہے اور حکومت کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے  مذاکراتی نشت کو بھی حکومت سے مشاور ت سے ملتوی کر دیاہے ۔

پشاور کے سکول میں حملہ ،خاتون ٹیچر اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 126بچے شہید،اساتذہ سمیت کئی زخمی، خیبرپختونخواہ حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان ، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ جن ماؤں کی گود اجڑی ہے ان کا نقصان کوئی بھی پورا نہیں کر سکتا لیکن ہم اور پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑاہے ،دہشت گردوں نے بچوں پر حملہ کر کے انتہائی افسوسناک کام کیا ہے ۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -